گورنر گولڈ کپ، ناردرن سپورٹس نے ہشتن گر کلب کو ہرا دیا

609

پشاور(جسارت نیوز)30 ویں گورنر گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مقابلے پشاور میں جوش و خروش سے جاری ہیں۔ جم خانہ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے ایک اور میچ کا فیصلہ ہو گیا۔ ناردرن اسپورٹس کرکٹ کلب نے مد مقابل ہشتن گر کرکٹ کلب کو شکست دے کے اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ناردرن اسپورٹس کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ہشتنگر کلب کی جانب سے جلیل خان نے 3 ،علیم خان نے2 اور سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں ہشتنگر کرکٹ کلب کی ٹیم ناردرن سپورٹس کے بولرز کا ڈٹ کا مقابلہ نہ کر سکی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 149 رنز بنا سکی۔