ٹیکسز نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ،صدر ایف پی سی سی آئی

178

کر اچی ( اسٹاف رپورٹر ) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے کسٹمز اور IRSکے سنیئر عہدیداروں سے چیئر مین ایف بی آر کی سر براہی میں فیڈریشن ہا ئوس کرا چی میں ملا قات کی اور کہاکہ وقت آگیا ہے کہ اب ٹیکسو ں کے نظا م کو تبدیل ہو نا چا ہیے جو کہ سر مایہ کاری کے فروغ ، پیداوار کو بڑھانے اور معیشت کو تر قی دے جبکہ ایف بی آر مو جو دہ نظام محصولا ت میں صر ف اضا فہ کر رہا ہے ۔ میاں نا صر حیات مگو ں نے کہاکہ ایف پی سی سی آئی کو پا رلیمنٹ کے ایکٹ کے ذریعے تجا رت ، صنعت اور خدمات کے نجی شعبے کی نما ئند گی دی گئی ہے جسے FBR نے کمزور کر دیا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ FBRایف پی سی سی آئی کے ممبروں کے مسائل جنہیں ارسال کیا جا تا ہے پر کو ئی جواب نہیں دیتی ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ FBRمحصولا ت وصول کرنے والے ذرائع کو نظر انداز کر رہی ہے جو کہ اس کی ذمہ داریو ں کے بر عکس ہے ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ FBRایف پی سی سی آئی کے نما ئندوں سے با ت چیت کے بجا ئے دوسرے پرائیویٹ سیکٹر کے لو گو ں سے بات چیت کرر ہا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ FBR کو ایف پی سی سی آئی کی نما ئند گی کر نے کے لیے ٹیکس وکلا ء اور ٹیکس کنسلنٹ کو ہا ئر نہیں کرنا چا ہیے ۔