ایزی پیسہ نے واٹس ایپ چینل سپورٹ متعارف کرادی

296

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈیجیٹل ادائیگی کے حوالے سے پاکستان کے سب سے معروف پلیٹ فارم ، ایزی پیسہ اپنے متعارف کردہ واٹس ایپ چینل کے ذریعے صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنا رہا ہے۔ ایزی پیسہ کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ قدم صارفین کو ایک مربوط اورخودکار سپورٹ کے حامل چینل ،واٹس ایپ نمبر +923411103737 کے ذریعے 24/7 رسائی فراہم کرے گا ۔قواعد کے ساتھ عملی طور پر کام کرنے کی صلاحیت سے ، ایزی پیسہ کی جانب سے فراہم کردہ واٹس ایپ سپورٹ پاکستان میں کسی بھی برانچ لیس بینکنگ سروس کی جانب سے فراہم کی جانے والی اپنی نوعیت کی سب سے پہلی سروس ہے۔