بچی سے زیادتی کامقدمہ درج،سکھن پولیس دونوں ملزم پکڑلیے

78

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سکھن پولیس نے بچی سے زیادتی کا مقدمہ درج کرکے زیر حراست دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ، مقدمہ متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جاوید اورعمیرکواہل علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑلیاتھا،دونوں ملزمان کا بھی میڈیکل چیک اپ کرایا گیا ہے، رپورٹ چند روز میں موصول ہوگی، رپورٹ کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔