کراچی میں سرد ہوائوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کے امکانات معدوم

58

کراچی(اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق کراچی میں سرد اور خشک موسم کا سبب بنے والے نئی لہر(کولڈ ویوو)متوقع نہیں ہے، جب کہ شہر میں مزید سرد ہوائوں کے مغربی سسٹم اثرانداز ہونے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔ رواں ماہ کے آخر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں چند ڈگری کمی متوقع ہے۔ فروری میںبارش کابھی امکان نہیں۔