آرٹس کونسل:محمد اسلام کی کتاب ’’شرگوشیاں‘‘ کی تقریب رونمائی

66

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آرٹس کونسل کی میڈیا اینڈ پبلی کیشن کمیٹی کے زیر اہتمام معروف مزاح نگار وسینئر صحافی محمد اسلام کی کتاب ’’شرگوشیاں‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی،۔ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے کہاکہ محمد اسلام کا شہر کو اون کرنے کا جذبہ قابلِ ستائش ہے اوریہی اس شہرکا حسن ہے، انہوںنے کہا کہ کوروناکے باوجود کونسل ایک دن میں 6-6 پروگرام منعقد کروا رہی ہے۔