قتل ،رہزنی و دیگر سنگین جرائم میں ملوث 37 ملزمان دھرلئے گئے

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 37 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار شدگان قتل،اقدام قتل ،ڈکیتی، رہزنی،موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ منشیات ،مسروقہ موٹرسائیکلیںاور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں۔لیاری پولیس نے طارق نامی شخص کے گھر سے ایک سوا لاکھ روپے سے زائد کی رقم چوری کرنے والے ملزم صادق کوگرفتار کرلیا ۔کلاکوٹ پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشوں اور مضر صحت گٹکا ماوا بنانے اور اس کو فروخت کرنے والے 6ملزمان سہیل احمد‘منظور علی،طاہر علی‘ شہریار عرف کاکا، غنی امین اور امین دودھ والا کوگرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے13 کلو گرام زہریلا گٹکا/ماوا اور 160گرام چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی اور گٹکا/ماوا سپلائی کرتے تھے۔کھارادر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سا ئیکل چوری اور گٹکا ماوا بنانے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔بغدادی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے اسٹریٹ کریمنل سمیت منشیات فروش اور شراب فروخت کرنے والے 5ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کلری پولیس نے ایک منشیات فروش کو شریف کوگرفتار کر لیا۔ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 27ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایسٹ زون کے مطابق گرفتار شدگان میں قتل اوراقدام قتل کے 2،ڈکیتی، رہزنی،موٹرسائیکل چوری کے 19 ملزمان سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں ۔