تنخواہوں، پنشن سے محروم کے ایم سی سینیٹری ورکرز دھرنا دیں گے

129

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک میں سرکاری ملازمین کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بڑھ گیا، کراچی میں تنخواہوں اور پنشن سے محروم کے ایم سی سینیٹری ورکرزنے بھی دھرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔شہر بھر کے بلدیاتی ملازمین سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے ملازمین کو بھی احتجاج میں شامل کرنے کی تیاری جاری، مطالبات کی منظوری تک دھرنا دیںگے،ملازمین نے اعلان کردیا۔بلدیاتی عظمیٰ کراچی کے غریب سینیٹری ورکرز کا کا کہنا ہے کہ ہم نے پوری زندگی شہر کی خدمت کی لیکن کے ایم سی میں موجود مافیا ہمارا حق دینے کے بجائے جعلی ملازمین کو نوازنے میں مصروف ہے، اصل و اہل کنٹریکٹ ملازمین کے بدلے جعلی بھرتیوں کے ذریعے لاکھوں، کروڑوں روپے ٹھکانے لگا دیے گئے ہیں لیکن ہماری تنخواہیں اور واجبات ادا نہیں کیے جارہے۔