اے این پی کے زیراہتمام لاپتاافراد کی بازیابی کیلیے مظاہرہ

177

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے زیراہتمام کراچی پریس کلب پر اے این پی بلوچستان کے انفارمیشن سیکرٹری اسد خان اچکزئی اور ملک بھر کے دیگر گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے پرا من احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے قائم مقام صدر اورنگزیب بونیری کا کہنا تھا کہ ہم اسد خان اچکزئی سمیت تمام گمشدہ افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔