شہر کی مختلف سڑکوں پر بلدیہ عظمیٰ کا انسداد تجاوزات آپریشن

361

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مختلف سڑکوں پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کا انسدادِ تجاوزات کا آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران سڑک پر کھڑی گاڑیاں ضبط کر لی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے شہر کی مختلف سڑکوں پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، پیر کے روز ٹائمز اسکوائر گلشن اقبال میں ڈینٹرز اور موٹر مکینک کی جانب سے سڑک پر کھڑی گاڑیاں لفٹر کے ذریعے اٹھا کر ضبط کر لی گئی ہیں۔سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوزات بشیر صدیقی نے صحافیوں کو بتایا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر ٹائمز اسکوائر اور اطراف میں آپریشن کیا گیا ہے۔