الفلاح میں جرائم کاسدباب کیا جائے،پبلک ایڈکمیٹی

170

کراچی (پ ر)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی علاقہ رفاہ عام کے صدر اسد اللہ خان اور نائب صدر اے کے درانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کے عوام کی جان اور مال کا فوری طور پر تحفظ کیا جائے چونکہ الفلاح پولیس اس سلسلے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی علاقہ رفاہ عام وزیر اعلی سندھ ڈی جی رینجرز اورآئی جی سندھ سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ الفلاح پولیس کی موجودہ انتظامیہ کو فوری طور پر معطل کیا جائے بصورت دیگر جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔