پی ایس ایل: پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

408

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، صہیب اللہ اور محمد عمر کی جگہ عثمان قادر اور شاہ نواز دھانی کو شامل کیا گیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان، کارلوس بریتھ ویٹ، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، کرس لن، سہیل تنویر، ریلی روسو، شاہد آفریدی، عمران طاہر، شان مقصود، عثمان قادر اور شاہ نواز دھانی شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، شعیب ملک، راوی بوپارہ، وہاب ریاض، امجد بٹ، مجیب الرحمان، ثاقب محمود اور محمد عمران پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کو اپنے اپنے پہلے مچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، ملتان سلطانز کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔