یمن: اعلی سیکورٹی عہدیدار اغوا

290

نامعلوم مسلح افراد نے یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں طائز کے گورنر کے گھر پر حملہ کیا اور ایک اعلی سیکورٹی عہدے دار کو اغوا کرلیا۔

یمن کے ایک سرکاری عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے تائز میں حکومت نواز اسپیشل سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل جمیل عقلان کو ایک میٹنگ کے دوران حملہ کرنے کے بعد اغوا کرلیا ہے۔

عہدیدار کے مطابق عقلان کو نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے جبکہ کسی بھی فریق نے اب تک واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت حامی فورسز کے ساتھ شدید لڑائیوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ جنوبی عبوری کونسل (ایس ٹی سی) اگست 2019 سے عدن کو کنٹرول کررہی ہے۔