پاکستان میں کورونا بےقابو، فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 226 ہوگئی

284

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور عالمی اداروں کے مطابق کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے اور پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار 334 ہوگئی ہے اور اب تک  12,617 مریض انتقال کرگئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد  24 ہزار 226 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 160 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 16 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 384 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 ہزار 617 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 72ہزار 334 ہو چکی ہے۔

این سی او سی  کے مطابق  24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار 313 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 87 لاکھ 18 ہزار 555 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 24 ہزار 466 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 605 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 35 ہزار 491مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 56 ہزار 220 ہو چکی ہے جبکہ کُل اموات 4 ہزار 292 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 67 ہزار 819 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 5 ہزار 208 ہو گئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 43 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 36 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 43 ہزار 485کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 492 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 18 ہزار 988 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 199 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 9 ہزار 828مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 288 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 951 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 102 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق، کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3اعشاریہ 58 فیصد ہے۔