پی ایس ایل 6: لاہور قلندرز کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کافیصلہ

461

تفصیلات کے مطابق  پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور میچ مقامی وقت کے مطابق 7 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہےکہ ایونٹ کے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنی پہلی کامیابی کی تلاش ہے کیونکہ اسے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان سہیل اختر، فخر زمان، سلمان آغا، محمد حفیظ، بین ڈنک، سمت پٹیل، ڈیوڈ ویزا، راشد خان، احمد دانیال، شاہین شاہ آفریری اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، ٹام بینٹن، کرس گیل، صائم ایوب، اعظم خان، بین کٹنگ، محمد نواز، انور علی، محمد حسنین، عثمان شنواری اور زاہد محمود شامل ہیں۔