کوہلو: سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکا ، 2افراد شدید زخمی

378

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کوہلو میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی تلاش کیلیے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں سڑک کنارے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں دو موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل کے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ سےٹکرانے کے باعث ہوا تھا جبکہ واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر دھماکے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا ہے ۔

دوسری جانب سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان کی تلاش کیلیے علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔