جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس میں بینچ کی تشکیل کافیصلہ

454

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس میں بینچ کی تشکیل کافیصلہ سنادیا۔

چھ رکنی لارجر بینچ میں شامل جسٹس منظور احمد ملک نے فیصلے سے اختلاف کیا جب کہ عدالت نے جسٹس فائز عیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں بنچ تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا دیں۔

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ 5ایک کی نسبت سے سنایا۔ جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 6رکنی لارجربینچ نے10دسمبرکوفیصلہ محفوظ کیاتھا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ،اہلیہ سریناعیسیٰ سمیت مختلف بارکونسلزنےنظرثانی درخواستیں دائرکی تھیں۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس میں نظر ثانی درخواستیں دائرکی گئی تھیں۔

نظرثانی درخواستوں میں 6 رکنی لارجربینچ کےبجائےفل کورٹ بنانےکی استدعاکی گئی تھی اور آج عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔