امریکی حکام جرمن فوجیوں کو غلطی سے دہشتگرد سمجھ بیٹھے

413

رواں سال کے آغاز میں شروع ہونے والی امریکی ریاست ایریزونا میں جرمن فوجی مشقوں کے ایک حصے کے طور پر ملک کی اسپیشل فورس کمانڈ (کے ایس کے) پیراشوٹ کورس مکمل کررہی تھی۔

جرمن اخبار ڈیر اسپیگل کے مطابق امریکی حکام جرمنی کی اسپیشل فورسز کے دو ارکان کو دہشت گرد سمجھ بیٹھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دونوں فوجیوں نے قریبی اسپتال میں جانے کا فیصلہ کیا تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اگر جرمن فوجی زخمی ہوجائیں یا کوویڈ 19 کا شکار ہوجائیں تو یہاں علاج کرایا جاسکتا ہے۔

اخبار کے مطابق طبی عملے کا دعویٰ ہے کہ دونوں اشخاص کا رویہ مشکوک لگ رہا تھا۔ جب اسپتال کے عملے نے ان سے اپنی شناخت ظاہر کرنے کو کہا تو فوجیوں نے انکار کردیا اور اس کے بجائے نیٹو کے احکام دکھا دیے۔ عملے نے ایف بی آئی کو الرٹ کردیا۔ ان کا خیال تھا کہ جرمن فوجی اسپتال کو حملے کا نشانہ بنانے کیلئے اسپتال میں جاسوسی کر رہے تھے۔

اس کے بعد ایف بی آئی نے معلومات کے لئے جرمن سفارت خانے سے رابطہ کیا لیکن سفارت خانے کے عملے کو اس فوجی مشق کی حساسیت کی وجہ سے آگاہ نہیں کی اگیا تھا۔ تاہم جرمنی کے مختلف اداروں کو متعدد فون کرنے کے بعد صورتحال واضح ہوگئی۔