اسرائیلی آبی جارحیت سے غزہ کو بڑا مالی نقصان

281

اسرائیل کی جانب سے بارش کے پانی کو غزہ میں چھوڑنے سے غزہ کے کئی علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے شہر کو 1.5 ملین ڈالرز کا شدید نقصان ہوا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ شہر کے مشرق میں 148 ایکڑ مشرق میں ، اور بیت ہانون قصبے کے مشرق میں 24.7 ایکڑ سمیت زرعی اراضی کے تقریبا 700 ایکڑ سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

وزارت نے مزید کہا کہ اسرائیل نے رواں ماہ میں دو بار سیلاب کا پانی چھوڑا۔ ہمارا  انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ ہے کہ وہ غزہ میں زرعی شعبے کے خلاف اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکیں۔