ترک صدر نے امریکا کے حالیہ بیانات کو خوش آئند قرار دے دیا

473

انقرہ: ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے حالیہ بیانات کے بعد ایران کے پاس ایک بہترین موقع ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات بحال ہوں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ ایران پر یکطرفہ پابندیاں ترک کردے اور ایرانی عوام کی خوشحالی کو مدِنظر رکھے۔ حالیہ دنوں میں اس معاملے پر امریکی بیانات ایران کیلئے ایک اچھا موقع ہے۔

دوسری جانب تہران حکومت کا بھی یہ کہنا تھا کہ امریکہ کو سب سے پہلے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنا ہوں گی اگر وہ 2015 کے جوہری معاہدے پر بات کرنا چاہتا ہے۔ ایران معاہدے کی بحالی کے لئے پہل نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ معاہدے پر واپس آنے کیلئے ایران سے بات کرنے کے لئے تیار ہے جس کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے اور اُس پر عائد بین الاقوامی پابندیوں کو ختم کرنا ہے۔