ترجمان پاک فوج نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تبدیلی سے متعلق افواہوں کو مسترد کردیا

918

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس کے چیف لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو تبدیل کرنے کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس کے دوران صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے آئی ایس آئی چیف کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں اعلیٰ سطح کی تقرریوں سے متعلق قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں، فوج میں سینیئر لیول پر تقرر کے بعد افسر مدت پوری کرتا ہے۔