دنیا بھر میں بوئنگ 777 طیارے گراؤنڈ ہونے لگے

377

امریکی شہرڈینورمیں بوئنگ777ایس طیارےکاانجن فیل ہونےکے واقعے کے بعد دنیا بھر میں بوئنگ طیارے  گراؤنڈ کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بوئنگ کیڈینورواقعےکےبعد تمام 777ایس طیاروں کو گراؤنڈکرنےکی سفارش کی گئی ہے۔ دنیابھرکی ایئرلائنزکو777ایس کےانسپیکشن تک طیارے کوگراؤنڈ رکھناچاہیے۔

بوئنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیابھرمیں بوئنگ777ایس کے69طیارےسروس میں اور 59 اسٹوریج میں ہیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی ایئرلائن نےڈینورواقعےکےبعدتمام24بوئنگ777ایس طیارےگراؤنڈکردیے جب کہ جاپان کا بھی بوئنگ 777ایس طیارے عارضی طورپرگراؤنڈکرنےکااعلان کیا گیا ہے۔

امریکی شہرڈینورمیں گزشتہ روزبوئنگ777ایس طیارےکاانجن اڑان بھرتےہی فیل ہوگیاتھا۔

واضح رہے کہ امریکی ایئرلائن کے ایک جہاز میں دوران پرواز اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جسے بحفاظت لینڈ کرایا گیا۔

امریکی ائرلائنزکی پرواز ڈینور سے ہونولولو جارہی تھی کہ اچانک جہاز کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم جہاز کو بحفاظت لینڈ کرلیا گیا۔ آگ جہاز کے ایک انجن میں لگی اور جہاز کے ٹکڑے نیچے آبادی پر ٹوٹ ٹوٹ کر گرتے رہے جبکہ جہاز ریاست کولراڈو کے اوپر پرواز کررہا تھا۔