نیلے رنگ کے کتے، وجہ 6 سالوں سے بند پڑی ایک فیکٹری

686

روس میں ڈزرزنزکوئ آرگسٹیکلو کیمیکل فیکٹری 6 سالوں سے بند پڑی ہے اور حال ہی میں اس کے قریبی علاقوں میں نیلے رنگ کے کتوں کو گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

روس کے شہر ڈزرینسک میں لوگ حیرت زدہ ہیں یہ کتے نیلے رنگ کے کیسے ہوگئے؟ الکسی گاناین نے یہ تصویر پہلے روسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وکونٹاٹی (وی کے) پر پوسٹ کی تھی جس میں صارفین کی جانب سے الجھن ، تشویش پائی گئی اور انہوں نے تبصرہ کیا کہ یہ کیا مزاق ھے؟

جیسے ہی عجیب و غریب تصویریں پھیل گئیں جوابات کا مطالبہ بھی اسی طرح ہوا۔ چونکہ 2015 میں دیوالیہ ہونے کے بعد کیمیائی فیکٹری کو بند کردیا گیا تھا اس وجہ سے اس بات کا امکان ہے کہ ان کتوں کو کسی کیمیائی باقیات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

فیکٹریوں کے معائنے سے پتہ چلا ہے کہ کتوں نے تانبے کے سلفیٹ میں اپنے آپ کو رگڑا ہو۔ یہ سلفیٹ نیلے رنگ کا ہوتا ہے جو پلاسیگلاس اور ہائیڈروکینک ایسڈ کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے جسے فیکٹری نے تیار کیا تھا۔