پی کے 63 نوشہرہ، تحریک انصاف کے امیدوار نے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا

750

اسلام آباد: تحریک انصاف کے امیدوار نے پی کے 63 نوشہرہ کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عمر کاکا خیل نے الیکشن کمیشن میں پی کے 63 نوشہرہ کے انتخابی نتائج کیخلاف اپیل دائر کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابی عملے نے سیریل نمبر، ووٹوں کی تفصیل میں واضح ردو بدل کیا گیا، فارم 46 کی مختلف ریکارڈ پر مشتمل 2،2 تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی گئیں۔

رخواست میں کہا گیا کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 1500 بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے، پولنگ اسٹیشن نمبر 41 میں 1200 بیلٹ پیپر جاری ہوئے، جبکہ 483 ووٹ کاسٹ ہوئے، اور 717 کے بجائے1317 بیلٹ پیپرز ریٹرننگ آفسر کو واپس کئے گئے۔ دائر درخواست میں کہا ہے کہ ایک پولنگ اسٹیشن پر 1800 بیلٹ پیپر جاری مگر2400 ووٹ کاسٹ ہوئے، 40 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر بد انتظامی،بے قاعدگیاں سامنے آئیں۔