لاہور قلندر کی ملک بھر میں اپنے آفیشل ساز و سامان کی فروخت

373

لاہور ۔ پاکستان کے معروف ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے اپنے آفیشل تجارتی پارٹنر کے طور پر ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020ءکی رنر اپ ٹیم لاہور قلندر کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ دراز اور لاہور قلندر کے درمیان اس خصوصی شراکت داری سے دونوں فریقین کو مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد تک رسائی حاصل ہوگی۔ پلیٹ فارم کا مقصد پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کے لئے ٹیک انوویشن اور گیمی فیکیشن کی مدد سے صارفین کیلئے خریداری کا ایک منفرد تجربہ پیش کرنا ہے۔

ای کامرس پلیٹ فارم ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 6 کیلئے ٹیم کا خصوصی ساز و سامان فروخت کرے گا۔ فرنچائز اور ای کامرس پلیٹ فارم کے صارفین اور شائقین ٹورنامنٹ کے دوران رعایتوں اور ڈیلز پر مبنی ٹیم کا ساز و سامان خصوصی قیمت پر خریدنے کے اہل ہو سکیں گے۔ دراز لائیو ویڈیوز، مقابلوں اور خصوصی ون روپی گیم کے ذریعے لاکھوں صارفین کو آفیشل ساز و سامان جیتنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے منفرد نوعیت کا تجربہ پیش کرنے میں سب سے آگے ہے جس کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ دراز پاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عمار حسن نے اس موقع پر کہا ”ای کامرس شعبہ میں بانی کی حیثیت سے دراز کا مقصد کھیلوں کے ساز وسامان کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

اس مقصد کے حصول کے لئے ہم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی سب سے زیادہ تذکرہ کی جانے والی ٹیم کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔“لاہور قلندر کے مالک عاطف رانا نے کہا ”ہم اپنے سپانسر پارٹنر کے طور پر دراز کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ یہ ایک دلچسپ شراکت داری ہے جو ہمیں مخصوص صارفین تک رسائی میں مدد فراہم کرے گی۔ ہمیں امید ہے کہ دونوں ادارے صحت مند پیشہ ورانہ تعلقات کو برقرار رکھیں گے۔ اس شراکت داری کے حوالے سے دراز، لاہور قلندر کے بہترین کارکردگی والے مراکز کیلئے صارفین کو ٹارگٹ کرنے کیلئے اپنے پلیٹ فارم کو استعمال کرے گا۔ یہ اقدام مذکورہ کھیل کے جذبہ کے ساتھ ہنر کی تلاش میں معاون ثابت ہوگا۔ ای کامرس پلیٹ فارم میں لاہور قلندر کے شائقین کیلئے دراز ایپ کے آفیشل مرچنڈائز آرڈرز پر خصوصی ڈیلز اور رعایت بھی شامل ہوگی۔ جیسے کہ قوم نے سب سے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کرلی ہے، اس شراکت داری کے ذریعے دراز آنے والے کرکٹ میچوں کے لئے دلچسپ کھیلوں اور ڈیلز کے ساتھ صارف کے تجربہ بہتر بنائے گا۔