اسلام آباد میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس دیں گے، علی نواز اعوان

265

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امور سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ اسلام آباد بھر میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس دی جائے گی، ہم 2 ماہ تک اس کا افتتاح کردیں گے، ہماری کوششوں سے اسلام آباد کے تمام علاقوں میں بلا تفریق بجلی اور گیس کے میٹرز لگنا شروع ہوجائیں گے، جو کام سابق چیئرمین سینیٹ نہ کروا سکا وہ میں نے محض سوا 2 سال میں کرادیے۔ اسلام آباد کے نواحی علاقے شاہدرہ یونین کونسل 3 ملپور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا معاونِ خصوصی نے کہا کہ بہارہ کہو سے شاہدرہ کی سڑک کا مسئلہ 30 سال سے حل طلب تھا اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری کے گھر کا کام ہونے کے باوجود وہ نہ کروا سکے جس کی وجہ انہیں عوام کے مسائل کا ادراک نہ ہونا ہے ہم نے یہ سڑک مکمل کرا دی اور اس نظر انداز شدہ علاقے میں کام کرائے، روملی کی سڑ ک کا کام جلدشروع کرا رہے ہیں، ہماری کوششوں سے اسلام آباد کے ڈومیسائل ہولڈرز کو نوکریوں میں 50 فیصد حصہ مل رہا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات شفاف کرانے کیلیے اپوزیشن سے اوپن بیلٹنگ کے معاملے پر بات چیت کی کوشش کی لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھاگ گئیں جس سے واضح ہو گیا کہ اپوزیشن منافقت کی سیاست کرتی ہے۔