کراچی پریس کلب کا مشتاق سرکی کی” ممبر شپ“ معطل کرنے کا فیصلہ

56

کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی پریس کلب نے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اطلاعات کے مطابق اتوار کو جیو نیوز کے خلاف مظاہرے میں مشتاق سرکی پیش پیش تھے اور اسی مظاہرے میں شامل مظاہرین نے نہ صرف جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیا بلکہ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کر کے ان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔