پاک سعودیہ تعلقات مذہبی ‘دوستانہ بنیاد پر قائم ہیں‘پرویز الٰہی

394

لاہور (صباح نیوز) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پاک، سعودی عرب تعلقات مذہبی اور دوستانہ بنیاد پر قائم ہیں۔ یہ بات انہوں نے سعودی عرب سے آئے ہوئے میاں عبدالرحمن سے ملاقات میں کہی،جنہوں نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔وفد میں محمد خان بھٹی، مفتی شہباز عالم، عبدالکبیر آزاد اور میاں محمد طارق بھی شامل تھے۔انہوں نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کو کلید بردار خانہ کعبہ ڈاکٹر صالح زین العابدین کا پیغام پہنچایا کہ خانہ کعبہ میں پاکستان کی سلامتی اور چودھری شجاعت کی صحت کے لیے دعا کی گئی ۔اس موقع پر صوبائی اسپیکر چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مسلمانوں کے لیے سعودی عرب سے بڑھ کر مقدس اور کچھ نہیں،پاکستانیوں کے دل مکہ اور مدینہ میں دھڑکتے ہیں، پاکستانی کورونا وائرس کے باعث عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سے عارضی محروم ہیں، دعا گو ہیں کہ اس موذی مرض سے جلد نجات حاصل ہو۔