حسین محنتی و دیگررہنماﺅں کا قائم علی شاہ سے اظہار تعزیت

118

کراچی(نمائندہ جسارت)سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی بیٹی اور ایم این اے نفیسہ شاہ کی بڑی بہن سیدہ نجمہ شاہ کی وفات پر امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی، قیم کاشف شیخ، نائب امیر ممتاز حسین سہتو و دیگر ذمے داران نے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔