حیدر آباد، سٹی میں ٹریفک کی روانی کے لیے پولیس کے اقدامات

159

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں روز بروز ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل خصوصاً سٹی ایریا میں ٹریفک کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اور عوامی مشکلات کو دور کرنے اور عوام کو سہولت دینے کے لیے ایک بہترین حکمت عملی پر عملدرآمد کیا گیا ہے جس میں ڈسٹرکٹ کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومرو، ایس پی ٹریفک انیل حیدر منہاس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ عامر جتوئی کے مشترکہ تعاون سے ایس او ایس سٹی محمد نعیم راجپوت کی نگرانی میں نو پارکنگ اور ڈبل پارکنگ کے سائن بورڈز داؤد مار سے اسٹیشن روڈ پر لگا دیے گئے ہیں جس سے لوگوں کو جگہ کے تعین کرنے میں آسانی ہوگی، مزید چونکہ اسٹیشن روڈ سٹی ایریا کی سب سے مصروف شاہراہِ ہے، جہاں مارکیٹس کی وجہ سے رکشوں کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، جن کے بے ترتیب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک سیکشن سٹی نے دو گلیوں کو رکشوں کے لیے مکمل طور پر بند کردیا ہے جبکہ ڈی ایس پی ٹریفک لطیف آباد حامد علی بھڑگڑی کا ایس او لطیف آباد انسپکٹر جاوید احمد ہالو اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ مثبت اقدام، حیدرآباد کی مین شاہراہ آٹو بھان روڈ محمود گارڈن چوک پر ٹریفک کی روانی اور عوامی سہولیات کے لیے یوٹرن کا قیام کا عمل شروع کیا ہے جس سے عوام کو کافی سہولت ملے گی۔