بیٹوں نے قبضہ کرکے گھرکو گرا دیا، پولیس مدد کو تیار نہیں، عبدالرشید بٹ

97

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لطیف آباد نمبر 8 کے رہائشی عبدالرشید بٹ نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ لطیف آباد میں میرا ذاتی گھر ہے، جس پر میرے بیٹے جاوید، کاشف اور ودیگر نے قبضہ کرلیا ہے گھرکو گرا دیا گیا ہے جو کہ ناانصافی ہے، غریب ہونے کے باعث پولیس بھی کوئی مدد کرنے کو تیار نہیں ہے، اس نے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور قبضہ ختم کرایا جائے۔