ڈگری، مرغی کا گوشت 450 روپے کلو تک جاپہنچا، ضلع میں پولٹری فارمز پر مرغیاں نایاب

139

ڈگری (نمائندہ جسارت) برائیلر مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور، مرغی کا گوشت 450 روپے کلو تک جا پہنچا، ضلع میں پولٹری فارمز پر مرغیاں نایاب ہوگئیں۔ ڈگری میں برائیلر مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگیا، مرغی کا گوشت 450 روپے تک فروخت ہونے لگا، زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ بھی 250 فی کلو سے بڑھ گیا۔ پولٹری شاپ کے اونر محمد یونس راجپوت نے میڈیا کو بتایا کہ ڈگری سمیت میرپورخاص ضلع میں پولٹری فارم خالی پڑے ہیں، موسم کی وجہ سے کنٹرول شیڈ بھی خالی ہوچکے۔ مرغی کا گوشت عام آدمی کی قوت خرید سے باہر ہوگیا ہے، آئے روز مرغی کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے، انتظامیہ اسکا نوٹس لینے سے قاصر ہے۔