میرپورخاص، سابق یوسی ناظم اے ڈی لاکھو کی والدہ انتقال کرگئیں

300

میرپورخاص (نمائندہ جسارت ) سابق یوسی ناظم اے ڈی لاکھو کی والدہ طویل علالت کے باعث گزشتہ روز حر کت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کرگئیں، نماز جنازہ اور تدفین گوٹھ اے ڈی لاکھو میں ہوئی، نمازجنازہ اور تدفین میں سینیٹر اسد جونیجو، ایم این اے لال مالہی، ایم پی اے سید ذوالفقار شاہ، سابق چیئرمین ضلع کونسل میر انور تالپور، سابق ایم این اے ارباب ذکا اللہ، پی ٹی آئی رہنماء سید ممتاز علی شاہ، سید شجاع محمد شاہ، سابق ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی اور دیگر معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔