لاڑکانہ میں 5 افراد میں کورونا کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہوگئی

65

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ میں 5 افراد میں کورونا کی تصدیق، ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہوگئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے تشکیل کردہ کورونا سیمپلنگ ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں سے کورونا کے شبے میں 217 افراد کے سیمپلز لے کر لیبارٹری بھجوا دیے جن میں سے 5 افراد میں کورونا کی تصدیق کی گئی، جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔ ضلعی انظامیہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کورونا میں مبتلا تمام متاثرین اپنے گھروں میں آئسولیٹ ہیں، کورونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہوئے جس کے بعد صحتیاب مریضوں کی تعداد 2889 ہوئی۔ اس وقت تک کورونا کے 58691 ٹیسٹ ہوچکے جبکہ کورونا کے باعث اب تک 31 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔