ٹانک،ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن

48

ٹانک(این این آئی)سرکاری زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرانے کے لیے ضلعی انتظامیہ ٹانک نے سٹی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 7کینال قیمتی اراضی واگزا رکرالی ۔صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر ٹانک کبیر آفریدی کی براہ راست قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے قبضہ سرکاری زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والے مافیا کے خلاف آپریشن شروع کیا ہوا ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کبیر آفریدی کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف نے گزشتہ روز ٹانک سٹی میں تحصیل اور مقامی پولیس انتظامیہ کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے 7کینال قیمتی اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرا کے سرکاری تحویل میں لے لیا، واگزار کرائی گئی زمین پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بورڈ آویزاں کر کے قبضہ مافیا کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری زمین پرناجائز قبضہ سے گریز کریں ۔آپریشن کے موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ٹانک کی ضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر کبیر آفریدی کی خصوصی احکامات پر سرکاری زمینوں کو مافیا سے آزاد کرانے کے لیے آپریشن شروع کیا ہے اور آپریشن بلاتفریق جاری رہے گا کسی کو بھی سرکاری زمینوں پر قبضہ اور ناجائز تجاوزات کرنے کی اجازت نہیںدی جائیگی ۔