کندھکوٹ، ٹاؤن کمیٹی کے سامنے تجاوزات کے نشانات مٹا کر مارکیٹیں کھول دی گئیں

207

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو ضلعی انتظامیہ نے ہوا میں اڑا دیا۔ کندھکوٹ اور پسگردائی میں غریبوں نے قرآن پاک اٹھائے، معصوم بچے روتے رہے پر انتظامیہ نے ایک نہ سنی۔ سب مکان گرا دیے لیکن با اثر افراد کے سامنے ضلعی انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیے۔ ٹاؤن کمیٹی کے سامنے تجاوزات کے نشانات مٹا کر مارکیٹیں کھول دی گئیں۔ ٹاؤن کمیٹی کے سامنے 10 سے زائد دکانیں گرا دی گئیں۔ ٹاؤن کمیٹی کے ٹاؤن آفیسر کا گھر 3 ہزار فٹ پر بنا ہوا ہے وہ بھی انتظامیہ واگزار نہیں کراسکی۔ منی اسٹیڈیم کے سامنے سرکاری زمین پر بنی مارکیٹ گرانے کے بجائے قبضہ مافیا ان کو دیوار سے لگا کر مضبوط کرنے کی کوشش کرنے لگی ہے۔ شہریوں نے سندھ ہائی کورٹ اور عدالت عظمیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔