قنبر علی خان ،عوامی شکایات پر6 ایس ایچ اوز لائن حاضر

151

قنبر علی خان (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی ضلع قنبر ڈاکٹر سمیر نور چنا نے فرائض میں مبینہ غفلت وکوتاہی برتنے اور عوامی شکایات پر جمع کی شب کو ضلع قنبر کے 6 پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو ہٹاکر لائن حاضر کردیا ہے جبکہ ان کی جگہ پر نئے تبادلے وتقرریاں عمل میں لائی ہیں، اس سلسلے میں سب انسپکٹر ذوالفقار علی جتوئی کو ایس ایچ او میروخان سے پولیس لائن میں تبادلہ، ان کی جگہ پر پولیس لائن سے ثناء اللہ کونہارو کو میرو خان تھانے کا نیا ایس ایچ او مقرر جبکہ کھبڑ تھانے کے ایس ایچ او سب انسپکٹر شفیع محمد ابڑو کا تبادلہ کرکے ٹریفک سارجنٹ زون ون قنبر مقرر جبکہ پولیس پوسٹ دوست علی کے انچارج انسپکٹر شیر خان عباسی کو ہٹاکر ان کی جگہ پر پولیس لائن سے قمرالدین تونیو پی پی دوست علی مقرر، وگن تھانے کے ایس ایچ او سب انسپکٹر غلام سرور گوندل کو ہٹاکر پولیس لائن میں رپورٹ کرنے جبکہ پولیس لائن سے سب انسپکٹر صادق علی عباسی کو وگن تھانے کا نیا ایس ایچ او مقررکیا گیا۔ پولیس پوسٹ لالو رائنک کے انچارج سب انسپکٹر مختار علی تھیبو کو ہٹاکر ان کی جگہ پر پولیس لائن قنبر سے سب انسپکٹر میر احمد نواز تونیو کو پی پی لالو رائنک کا انچارج مقرر کیا گیا جبکہ اس کے علاوہ انسپکٹر سعید احمد ڈھر کا پولیس لائن سے تبادلہ کرکے ایس ایچ او کھبڑ پولیس تھانہ مقرر گیا گیا، جبکہ اس کے علاوہ ایس ایس پی قنبر ڈاکٹر سمیر نور چنا نے ضلع قنبر کے 6 پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز کو کرائم کنٹرول کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے، جن میں ایس ایچ او سٹی قنبر سعید احمد جمانی، ایس ایچ او نصیر آباد تھانہ رفیق احمد کھیڑو، ایس ایچ او قبوسعید خان تھانہ اوشاق علی شر، ایس ایچ او اے سیکشن شہدادکوٹ اختر علی ابڑو، ایس ایچ او گاجی کھاوڑ تھانہ یاسین ٹگڑ جبکہ وارہ پولیس تھانے کے ایس ایچ او طفیل احمدانی شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام پولیس افسران اپنی کارکردگی بہتر سے بہتر سے بنائیں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت تادیبی محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔