دلبر حسین کی جگہ سلمان مرزا لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے

193

کراچی(اے پی پی )پٹھوں میں کھینچائوں کے باعث فاسٹ بولر دلبر حسین پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کے ابتدائی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ لاہور قلندرز نے ان کی جگہ سلمان مرزا کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے بطور متبادل کھلاڑی سلمان مرزا کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ٹیکنیکل کمیٹی میں ڈاکٹر سہیل سلیم، مرینہ اقبال، ندیم خان اور سمیر کھوسہ شامل ہیں۔ پی ایس 6 میں لاہور قلندرز نے اپنے سفر کا شاندارآغاز کیا ہے۔ لاہور قلندرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی شکست سے دوچار کیا۔