جوکووچ نے 9ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کاٹائٹل جیت لیا

290

میلبورن(جسارت نیوز)سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے 9ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ نوویک جوکووچ نے مینز سنگلز فائنل میچ میں حریف روسی کھلاڑی ڈینیئل میدویدوف کو شکست دے کر مجموعی طورپر 18 گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ نوویک جوکووچ نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈینیئل میدویدوف کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرنہ صرف ٹائٹل کا بھرپور دفاع کیا بلکہ نویں مرتبہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتے کا اعزاز حاصل کیا۔ اتوار کو آسٹریلین کے مشہور شہر میلبورن میں کھیلے گئے رواں سال کے پہلے گرینڈ سلام کے مینز سنگلز فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف روسی کھلاڑی ڈینیئل میدویدوف کو سیدھے سیٹ میں شکست دے کر آسٹریلوی اوپن کاٹائٹل نویں مرتبہ اپنے نام کرلیا۔