انٹرڈسٹرکٹ ہاکی: سینٹرل، ملیر، کیماڑی اور ایسٹ سیمی فائنل میں

455
کراچی : مہمان خصوصی انٹرڈسٹرکٹ ہاکی لیگ میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ٹیلنٹ ہنٹ انٹر ڈسٹرکٹ مینز ہاکی لیگ 21ء (ڈے اینڈ نائٹ) ٹرافی کے سیمی فائنل کیلیے ڈسٹرکٹ سینٹرل,ڈسٹرکٹ ملیر,ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ نے کوالیفائی کرلیا۔ 5 ویں دن کے پہلے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسڑکٹ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے مابین سنسنی خیز میچ 2-2 گول سے برابر رہا. ڈسٹرکٹ ملیر کی جانب سے مناہل اور عدنان لڈو نے ایک ،ایک گول اسکور کی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کی جانب سے انس صدیقی اور خضر نے ایک ایک گول اسکور کیے۔میچ کے مین آف دی میچ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے عبدالوہاب قرار پائے انہیں 3 ہزار کیش پرائز دیا گیا۔ مزکورہ میچ تکریم اور اسلام اللہ نے سپر وائز کرایا۔ججز کے فرائض مزمل حسین,مسز زیدی ,انیلا جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض امتیاز الحسن نے سر انجام دیے۔ دوسرا لیگ میچ ڈسڑکٹ ویسٹ اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی جانب سے عبدالرزاق نے گول اسکور کیا ۔جبکہ ڈسٹرکٹ کیماڑی کی جانب سے واحد گول فضیل نے اسکور کیا۔میچ کو عرفان اور سبطین رضا نے سپروائز کیا۔جبکہ ججز مسز زیدی,مزمل حسین جبکہ ٹیکنیکل آفیشل کے فرائض امتیاز الحسن نے سر انجام دیے. ڈسٹرکٹ ویسٹ معاز آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا اور 3 ہزار کیش پرائز دیا گیا۔اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری گلفراز احمد خان,کے ایچ اے سیکریٹری حیدر حسین ,ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر ایس اے ماجد ,محسن علی خان ایمپائر منیجر فیصل بھی موجود تھے۔ 24 فروری کو لیگ کا پہلا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ڈسٹرکٹ ملیر کے مابین کھیلا جائے گا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل ڈسٹرکٹ کیماڑی اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مابین کھیلا جائے گا.لیگ کا فائنل 25 فروری کو کھیلا جائے گا۔