انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز ، کوہاٹ میں مردوخواتین کے ٹرائلز مکمل

108

پشاور(جسارت نیوز) ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انڈر21 خیبرپختونخوا گیمز کے سلسلے میںڈسٹرکٹ کوہاٹ میں مردوخواتین کے ٹرائلز مکمل ہوگئے ، ٹرائلز چیف کوچ شفقت اور ریجنل اسپورٹس آفیسر سکندرشاہ کے زیرنگرانی منعقد ہوئے جس میںکثیر تعداد میں ڈسٹرکٹ کوہاٹ کے مردو خواتین کھلاڑیوں نے دس میل اور سات فمیل گیمز ٹرائلز میں حصہ لیا۔ مردوخواتین کھلاڑیوں کے شفاف ٹرائلز کیلیے ڈائریکٹریٹ آف اسپورٹس کے کوچز جس میں چیف کوچ شفقت ، سینئر کوچ سید جعفر شاہ ، اے ڈی سپورٹس ذاکر ، اشفاق احمد ڈیٹا بیس ایڈمنسٹریٹر، برکت شاہ ہاکی کوچ، ابراہیم ٹیبل ٹینس کوچ، ایمل خان کراٹے کوچ، صابر علی جمناسٹک کوچ، عابد ایتھلیٹکس کوچ،عامر ویٹ لفٹنگ کوچ، نعمت ریسلنگ کوچ، تیمور ووشو کوچ، شفیق تائیکوانڈو ، سبز علی جمناسٹک ،خواتین کوچز میں ، فاطمہ بیڈمنٹن کوچ، آمنہ ٹیبل ٹینس کوچ ، بشریٰ ولی بال کوچ شامل ہیں۔