پرانے کو نيا کرو

161

بنت ضياء
بظاہر بےکار نظر آنے والی اشیاء سے بہت سی کار آمد چیزیں بنائی جا سکتی ہیں جیسے پرانے کپڑوں سے پائے دان بنائے جاتے ہیں،اخبارات سے ٹوکریاں، ٹوپیاں اور لفافے بنائے جا سکتے ہیں۔پلاسٹک کی بوتلیں پودے اگانے کے کام آسکتی ہیں۔اسی طرح کی ایک سرگرمی قارئين کے لیے پيش کى جارہى ہے۔
ضروری اشیاء: پرانے اخبارایک خالی ٹن کا ڈبہ , پوسٹر پینٹ (قوس قزح rainbow کے رنگ لال، نارنجی،پیلا،سبز،نیلا،جامنی)،گوند(german white glue)پینٹ برش،قینچی،پینسل ،ربن
طریقہ کار :
1) سب سے پہلے اخبار کو کاپی کے ناپ کے ٹکروں میں کاٹ لیں۔(اخبار کرارا ہو جھریوں والا نہ ہو
2)اب ٹکرا لے کر اس کے ایک کونے میں پینسل رکھ کر رول کر لیں اور پینسل باہر نکال کر آخری سرے پر گوند سے چپکا دیں۔چھڑی سی بن جائے گی۔اسی طریقے پر عمل کرتے ہوئے باقی اخبار کی بھی چھڑیاں بنا لیں۔
3)اب ان چھڑیوں کو 6 برابر حصص میں تقسیم کرکے ٹن پر چپکا کر رنگوں سے پینٹ کر لیں۔
رنگاپنی مرضی کے کر لیں یاجیسے قوس قزح کے رنگ ہوتے ہیں۔ اس کے لیے سب سے پہلے لال پھر نارنجی، پیلا اس کے بعد سبز، نیلا اور جامنی۔جامنی رنگ کے بعد دوبارہ لال رنگ سے شروع کریں یہاں تک کہ پورا ٹن ڈھک جائے
5) مکمل سوکھنے پر اوپر اور نیچے کی طرف سے جو چھڑیاں باہر نکل رہی ہوں ان کو قینچی کی مدد سے تراش لیں اور اس پر ربن باندھ لیں۔
ایک خوبصورت سا ٹن پینسلیں رکھنے کے لیے تیار ہے!