مڈل مین آبادگار اور ہاریوںکو نقصان پہنچارہے ہیں، چودھری اقبال

132

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان چیمبر آف ایگریکلچر اینڈ لائیو اسٹاک کے مرکزی رہنما اور پنجاب اسمبلی کے رکن چودھری محمد اقبال نے حیدرآباد پریس کلب میں چیمبر آف ایگریکلچر سندھ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ارباب اظہر حسین ، فقیر نصر ت حسین ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آباد گاروں اور ہاریوں کی فصلوں کے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے اقدامات کیے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ زراعت میں مڈل مین آباد گاروں اور ہاریوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا رہاہے ۔ انہوںنے کہاکہ فصلوں پر لاگت بڑھ رہی ہے جبکہ معاوضہ کم مل رہاہے۔ انہوںنے کہاکہ کچھ عرصہ قبل وفاقی حکومت نے ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ٹماٹر باہر سے منگوائے اس دوران ٹماٹر 300 روپے فروخت کیا گیا اور اپنے ملک کی فصل آنے کے بعد ٹماٹر مارکیٹ میں 20روپے کلو کردیا گیا جو کہ ناانصافی ہے۔