سندھ کابینہ میں آج کئی اہم فیصلوں کی منظوری کاامکان

205

کراچی ( رپورٹ : محمد انور ) سندھ کابینہ کا اجلاس منگل 23 فروری کو طلب کرلیا گیا۔ وزیر اعلی سندھ کی صدارت میں ہونے والے اس اجلاس میں میرپورخاص یونیورسٹی نام کی تبدیلی، محکمہ جنگلات سے کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو تین ہزار ایکڑ اراضی کے کی منتقلی کی منظوری سمیت دیگر اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق میرپورخاص یونیورسٹی کا نام تبدیل کر کے ابن سینا یونیورسٹی لکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ جبکہ محکمہ جنگلات سے تین ہزار ایکڑ اراضی کوسٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کومنقتل کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے میں سیکرٹری یونیورسٹی بورڈ کے لیے نئی گاڑیوں کی خریداری کا بھی فیصلہ کیا جائے کا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات کی درخواست پر سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے لیے میں بورڈ کی تشکیل کا معاملہ بھی رکھا جائے گا۔ تاکہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ یہ تمام امور طریقے سے انجام دیے جا سکیں۔اجلاس میں سیکرٹری سروسز کی درخواست پر سندھ سول سروسز ہاو¿سنگ فاو¿نڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا جائے گا ۔