ایف اے ٹی ایف کا ورچوئل اجلاس آج شروع ہوگا

147

اسلام آباد (صباح نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کا تین روزہ ورچوئل اجلاس آج (پیر کو) شروع ہوگاجو24 فروری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں آئی ایم ایف، ورلڈ بینک سمیت عالمی ادارے اور رکن ممالک شرکت کریں گے۔ ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ پاکستان کا نام جون 2018 ءسے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل ہے ۔ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں عالمی مالی نظام کو لاحق خطرات کے تدارک پر بھی غور کیا جائے گا ۔ورچوئل اجلاس کے فیصلوں کا اعلان 25 فروری کو کیا جائے گا۔