مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں‘چودھری سرور

270

لاہور (صباح نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر، پارٹی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیے بغیر خطے میں امن ایک خواب کے سوا کچھ نہیں،تنازع پر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں سب متحد ہیں، مودی پاکستان دشمن دہشت گرد تنظیموں کا سرغنہ بن چکا ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی جرم ہے،مووی باہر سے لوگوں کو آباد کرکے کشمیریوں کی اکثریت کو ختم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے سفیر بن کر مقدمہ لڑ رہے ہیں ۔ کشمیر یوں کی منزل پاکستان ہے اور پاکستان ہی رہے گی۔ اس موقع پر بیرسٹر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک دوسرے سے دور ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔