ملک پر عالمی مالیاتی اداروں کے تنخواہ دار مسلط ہیں، محمد یونس دانش

296

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حکومت عوام سے کیے گئے وعدے پورے کرے ،مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ،نوجوان بیروزگار، تجاوزات کے نام پر کاروبار تباہ اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، ملک پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے تنخواہ داروں کو مسلط کردیا گیاہے قرضوں کے بوجھ تلے معیشت کو تباہ اور عوام کو بدحال کیا جارہا ہے ادارے اور سپریم کورٹ ہوشربا مہنگائی بجلی گیس پیٹرول کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کے خلاف کیوں ازخودنوٹسنہیں لیتے ۔یہ بات ڈاکٹر محمد یونس دانش،ناظم علی آرائیں،پیر سید سعید احمد شاہ چشتی،حافظ اشفاق حسین،عمر فاروق ودیگر نے مارکیٹ چوک حیدرآباد میں مہنگائی کے خلاف جمعیت علماءپاکستان حیدرآباد کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔رہنماﺅںنے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی،کپڑا،مکان،حقوق یاموت اور ایک کروڑ نوکریاں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ وفا نہ ہو سکا،عوام کا معیار زندگی مسلسل تباہ ہو رہاہے۔ سروے رپورٹس نے کپتان کے دعووں کی قلعی کھول دی ہے ،قوم کا بچہ بچہ قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے،اب بھی وقت ہے حکمران عوام کی حالت زار پر رحم کھائیں اور انہیں ریلیف فراہم کریں۔