حیدرآباد:مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست

165

حیدرآباد(اسٹااف رپورٹر) پولیس نے قاسم آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایس پی حیدرآباد عبدالسلام شیخ کی ہدایات پر پولیس نے قاسم آباد کے ڈومرہ گوٹھ، لاشاری گوٹھ اور علی نگر سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کیا ۔سرچ آپریشن ڈی ایس پی بلدیہ، ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی سائٹ کی نگرانی میں جاری رہا۔ آپریشن میں ایس ایچ او تھانہ بھٹائی نگر، ایس ایچ او ٹنڈوجام، ایس ایچ او ہوسڑی، آر آر ایف سمیت خواتین پولیس اہلکار نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران گھروں،شاہراہوں، بازاروں اور بالخصوص ہوٹلز پر موجود مشتبہ افراد کی جامع تلاشی اورپوچھ گچھ کی گئی جبکہ چند مشکوک افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا آپریشن کے دوران کچھ موٹرسائیکلوں کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔