لوٹے کیمیکل میں مزدور دشمنی

266

لوٹے کیمیکل کے مزدور رہنما طارق نذیر بھٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپکو ٹرمنل پورٹ قاسم جو کہ پارکو کمپنی کی ملکیت ہے اور اس کے پیداواری عمل میں تقریبا 150 سے زائد مزدور بذریعہ تھرڈ پارٹی کنٹریکٹ (آر کے کنسٹریکشن) کے توسط سے ملازمت کر رہے ہیں۔ گزشتہ چند ماہ پہلے انجینئرنگ ڈپارٹ کے 15 مزدوروں کو بغیر کسی کارروائی کے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جو سراسر لیبر قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ برطرف ملازمین کے گریوانس نوٹس 9 فروری کو بذریعہ TCS ارسال کر دیے گئے ہیں۔ مزدوروں کو 8 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی جا رہیں۔ اندرون سندھ سے لائے مزدوروں کو معاوضہ دیا جاتا ہے نا ہی دیگر سہولیات۔ مزدوروں کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے۔ ٹھیکیدار (رئیس) جو کہ RK Construction کا مالک ہے اس کے آگے پارکو انتظامیہ بھی بے بس نظر آتی ہے۔ ہم پیپکو ٹرمنل انچارج کو تمام معاملات سے آگاہ کرچکے ہیں۔ ہم اس ظالمانہ رویہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور PARCO کمپنی کی خاموشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔