پاکستان ورکرز فیڈریشن کا مطالبہ

96

پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکر ٹری پیر محمد کاکڑ عزیز احمد سارنگزئی شمس خان خلجی سعید حکیم ہارون رشید حضرت سعید عنایت اللہ ترین خدائے داد خان عبدالستار ودیگر نے گزشتہ دن ہرنائی شاہرگ کے مائن حادثے میں کانکنوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنیاں مائنز کوخودچلانے کے بجائے ٹھیکیداروں کے ذریعے چلاتے ہیں جس کے پاس صحت وسلامتی اور کانکنوں کے حادثات سے روک تھام کے لیے درکار وسائل موجود نہیں ہوتے جس کی وجہ سے اسطرح کے ناخوشگواواقعات میں کانکنوں کی شہادت اور زخمی ہونا روز کامعمول بن چکاہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہرنائی کے شاہرگ مائن میںزہریلی گیس بھر نے سے4کانکن جان بحق اور ایک زخمی ہواجس کو PWFسے ملحقہ مائنز یونینوں کے کارکنوں مقامی افراد اورمائنز ورکروں نے جان بحق ورکرو ں کو کوئلہ کان سے نکال کرہسپتال منتقل کردیا جہاں سے نعشوں کو ابائی علاقوں کو روانہ اور زخمی کو ابتدائی طبعی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا جو کوئٹہ کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ کوئلہ کانوں میں ٹھیکیداری سسٹم کاخاتمہ کرکے مائنوں کو کمپنیوں سے چلائے جائے اور کمپنیوں کو پابند کریں کہ دوران کام مائنزورکرزکو صحت وسلامتی کے لیے درکار آلات فراہم کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ شاہرگ کے حالیہ واقع کے شفاف انکوائری کی جائے غفلت برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔